Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*راشن گھوٹالہ کے خلاف بی جے پی کا آسنسول میں احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مغربی بنگال کے وزیر خوراک جوتی پریہ ملک کی گرفتاری کے بعد جمعرات کے دن آسنسول میں ضلع بھاجپا کی جانب سے ہاٹن روڈ موڑ پر ایک گھنٹہ تک احتجاج کا مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں ضلع بھاجپا صدر بپا چٹرجی، آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کی ایم ایل اے اگنی مترا پال سمیت بی جے پی رضاکار اور حامی موجود رہے۔اس دوران وزیر جیوتی پریہ ملک کے ساتھ وزیر اعلی ممتا بنرجی کا پتلا بھی جلایا گیا۔احتجاج کے دوران پولس اور بی جے پی حامیوں میں تصادم کی بھی خبریں ہیں۔اگنی مترا پال سمیت تمام بی جے پی نیتا سڑک پر بیٹھ گءے اور زبردست احتجاج کیا۔بی جے پی نیتاءوں نے کہا کہ تعلیم اور نوکری کے بعد اب راشن میں بھی ٹی ایم سی کے نیتا گھوٹالہ کر رہے ہیں۔اگنی مترا پال نے کہا کہ وزیر اعلی کہتی ہیں کے ان کے دور حکومت میں ایک کروڑ سے زاءد فرضی راشن کارڈ منسوخ کیے گیے جبکہ سچاءی یہ ہے کہ ممتا بنرجی کو یہ کام سپریم کورٹ کی ہدایت پر کرنا پڑا۔انہوں نے صاف طور پر کہا کہ اس گھوٹالہ میں جیوتی پریہ ملک اکیلے شامل نہیں ہیں۔اس گھوٹالہ کے پوری جانکاری ممتا بنرجی کو بھی تھی۔اگر جانچ ایجنسی جیوتی پریہ ملک سے تفتیش کر رہی ہے تو انہیں ممتا بنرجی سے بھی پوچھ تاچھ کرنی ھے ۔

Latest News