Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانا گھاٹ ڈکیتی معاملہ میں گرفتار کندن راجو جھا قتل معاملہ میں بھی ملوث*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانا گھاٹ ڈکیٹی معاملہ میں گرفتار کندن سنگھ سے ڈکیتی کی جانچ کے دوران پولس کو ایک اور سنسنی خیز جانکاری ملی ہے۔ ڈکیتی کے معاملہ میں جن 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں بردوان کے کوءلہ کاروباری راجیش جھا عرف راجو کا قاتل بھی شامل ہے۔پولس کا دعویٰ ہے کہ کندن سنگھ عرف فاءٹر نے ہی راجو جھا کا قتل کیا ہے۔غور طلب ہے کہ یکم اپریل کی شام شکتی گڑھ میں قومی شاہراہ 19پذ ایک لنگچا کی دکان کے سامنے راجو جھا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔وہ سفید فار چونر کار میں بیٹھے تھے۔اس کے علاوہ کار میں ان کے ساتھی برتین مکھو پادھیاءے اور بیر بھوم کے عبدالطیف سوار تھے۔اس سے قبل کہ کوءی کچھ سمجھ پاتا اچانک ایک کار سے 3لوگ نکلے اور راجو جھا کی کار کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔واقعہ کے بعد سے ہی پولس قاتلوں کو تلاش کر رہی ہے۔راجو جھا کے قتل کے بعد سے ہی کندن فرار تھا۔واقعہ کے 4 ماہ بعد کندن ڈکیتی معاملہ میں گرفتار کیا گیا۔پولس ذراءع کے مطابق رانا گھاٹ ڈکیٹی معاملہ میں گرفتار کیے لوگوں میں راجو پاسوان اور منی کانت یادو بہار کے ویشالی کے رہنے والے ہیں۔ان تین لوگوں کے جرایم کی دنیا میں انٹری میں کندن کا ہاتھ ہے۔پولس نے یہ بھی کہا کہ یہ کندن ہی تھا جو راجو اور رکی کو شارپ شوٹر کے طور پر پھرتی کر رہا تھا۔گرفتار لوگوں سے پوچھ تاچھ کے بعد پولس کو پتہ چلا کہ کندن سپاری کیلر کا سنڈیکیٹ چلا رہا ہے۔اسکے سنڈیکیٹ کا نیٹ ورک پچھم بنگال کے آسنسول ،جھار کھنڈ، بہار ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ تک بھی پھیلا ہوا ہے۔کندن قتل اور ڈکیتی سمیت کءی معاملہ کی سپاری لیتا ہے۔سمجھوتہ کے مطابق اس نے ملزمین کو اکٹھا کیا اور مشن پر بھیج دیا۔ڈکیتی کے لیے راجو ،رکی اور منی کانت کو بھی کندن نے بھرتی کیا تھا۔پولس کے مطابق آسنسول کے علاوہ ریاست بھر میں کندن کے 3 اور سنڈیکیٹ ہیں۔اب اس کی جانچ کی جارہی ہے۔رانا گھاٹ ضلع پولس کے صدر کنن نے کہا کہ گرفتار کیے گیے ہر ایک فرد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔کئی اہم سراغ ملے ہیں جو اس ڈکیتی کے علاوہ دیگر معاملات سے جڑے ہیں۔حالانکہ کے لیے جانچ کے لیے سب کچھ عام کرنا ضروری نہیں ہے۔پولس کے مطابق کندن مدھیہ پردیش میں ایک ڈکیتی کے معاملہ میں شامل تھا۔اس معاملہ میں مدھیہ پردیش پولس کی ایک ٹیم پہلے ہی رانا گھاٹ پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ 2021میں کندن نے آسنسول میں قتل کے لیے سپاری لیا تھا۔پولس کا‌ ماننا ہے کہ آسنسول میں دیگر 2ڈکیتی کے معاملہ میں بھی کندن شامل ہے۔منگل کی دوپہر کلیانی سے ایک گھنٹے کی دوری پر رانا گھاٹ اور چھ گھنٹے کی دوری پر پرولیا میں جیولری دکان پر کروڑوں روپیے کی ڈکیتی ہوءی تھی۔دونوں ڈکیتی ایک ہی کمپنی کے شوروم میں ہوئی۔