برن پور : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے رانگا پاڑہ میں رانگا پاڑہ سنتھال چرگل منڈ ا ویلفئیر کلب کی جانب سے سنت سورین اور منگل مرمو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دو روزہ ناک آؤٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار کے دن وارڈ کاؤنسلر و آسنسول ساؤتھ مہیلا ترنمول کانگریس صدر کہکشاں ریاض ، بورو 7 کے چیئرمین شیبا نند باؤری، آسنسول ساؤتھ بلاک یوتھ ترنمول کانگریس صدر ابھیک گوسوامی، وارڈ 98 وارڈ صدر ایوب خان، وارڈ یوتھ صدر فضل حسن خان عرف بابو نے کلب کا پرچم لہرا کر کیا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل سنت سورین اور منگل مرمو کو خرج پیش کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم میں پانچ پانچ کھلاڑی ہونگے اور میچ پندرہ پندرہ منٹ کے بریک پر ہوگا۔ افتتاحی میچ راکن اسٹار اور شام ڈیہہ ایم ایس کے درمیان کھیلا گیا ۔










Post Views: 151










