مندر میں چوری کرنے والے 2 ملزمین کو رانی گنج پولس نے گرفتار کرلیا۔گزشتہ 16 جنوری کو کمار بازار علاقہ میں واقع درگا مندر میں ہوئی چوری کی جانچ کرتے ہوئے رانی گنج آئی سی قیادت میں پولس نے واقعہ میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کاتعلق رانی گنج شہر سے ہی بتایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ اے سی پی شریمانت بنرجی نے بتایا کہ 16 جنوری کی رات کمار بازار علاقہ میں واقع درگا مندر کے کچھ برتن اور دیگر چیزیں چوری کی گئی تھیں۔واقعہ کے دوسرے دن ہی مندر کمیٹی کے ممبران نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔شکایت درج ہوتے ہی پولس کاروائی میں جٹ گئی ۔پولس نے 2 نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔تفتیش کے بعد چوری کی گئی اشیاء پولس نے برآمد کرلی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں 7 دنوں کی ریمانڈ پر لینے کی عرضی داخل کی جائے گی۔دوسری جانا بائیک چوری معاملہ میں بھی پولس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔اے سی پی شریمانت بنرجی نے بتایا کہ باءیک چوری کی شکایت ملتے ہی پولس جنگی پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے چور کو بائیک سمیت ڈھونڈ نکالا۔رانی گنج تھانہ کے آئی سی سدیپ داس گپتا نے بتایا کہ اس پورے معاملہ میں کامیابی ملنے کی سب سے بڑی وجہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔خفیہ کیمرے کے تصاویر کی مدد سے ہی پولس اجے بھویاں تک پہنچی۔واضح ہوکہ ملزم پر پہلے بھی بائیک چوری کے معاملات درج ہوئے ہیں۔آج بھی بائیک چوری معاملہ میں ہی اس کی گرفتاری ہوئی ہے۔اجے کی نشاندہی پر 3 بائیک اور 1 اسکوٹی پولس نے برآمد کیا۔2 بائیک جموڑیا سے چوری کی گئی تھی جبکہ ایک کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاری ہے کہ یہ کہاں سے چوری کی گئی تھی۔











