آسنسول ( خورشیدعالم ) مسجد خدا کے یہاں محبوب ترین جگہیں ہیں سے ایک جگہ ہے اس لے مومن کا تعلق مسجدوں سے ہوتا ہے مسلمان مسجدوں کو اباد کرنے کے لے ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہے مسجدوں کی تعمیر انبیائے کرام اور ان کے متبعین کا شیوہ ہے جس پر جنت میں گھر کا وعدہِ الہی بھی ہے، مسجد کے انے جانے یعنی ہر قدم پر ثواب ملتا ہے رمضان کی ماہ میں مسجدوں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے اب کچھ ہی گھنٹوں کے بعد ہم پر رحمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے اور اس ماہ کااستقبال کرنے کے لے تمام مومنین جٹ گے ہے رمضان المبارک میں رحمت نگر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتی ہے اس لے اہلسنت جامع مسجد رحمت نگر میں مسجد کو حوشنمابنانے کے لے ٹاٸلس اور اے سی کے کاموں میں تزٸین کاری کی جارہی ہے جس کی افتتاح حضرت مولانا سید عتیق الرحمن کے دست مبارک سے بدھ کو مسجد کے احاطے میں عمل میں آٸی اس موقع پر انجمن اصلاحیہ کمیٹی کے سید اقبال حسین محمد سلیم سید غلام سید اسرار احمد سیکریٹری محمد خالد خان محمد جمال طارق اشرف خان لال بابو توفيق خان محمد سراج الدین ایم خان وغیرہ موجود تھے۔ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ۔
جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا ہے تو روح میں تازگی کا احساس ہونے لگتا ماحول میں خدا کی واحدانیت والی کیفت طاری ہونے لگتی اور پورے ماحول میں پاکیزگی کا احساس ہونے لگتا ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کا چاند خیر و برکت کا ہے ۔
حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے، جس پر حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا آمین! حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمد ﷺ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔اللہ ہم سب کورمضان المبارک کی قدر کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔










