مر شد آباد : گزشتہ دن سبھاس چندر بوس سنٹینری کالج ،مرشد آباد میں مولانا آزادminority cell کی جانب سے پہلی بار یک روزہ پروگرام بعنوان ،” special lecture on Minority development and Quiz competition”کا انعقاد کیاگیا ۔تا کہ minority طلبہ و طالبات تعلیمی میدان میں ترقی کر سکیں اور زمانے کے شا نہ بہ شا نہ چل سکیں ۔اس اہم موقع پر چیف گسٹ کی حیثیت سے ڈاکٹر دبیر احمد صاحب نے شرکت کی ۔محمد ارشد صاحب اور محمد اشہد صاحب نے کویز ما سٹرس کی حیثیت سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں خصوصی کردار ادا کیے اور اس موقع پر کالج کے ہردلعزیز پرنسپل ڈاکٹر سپم مکھرجی صاحب نے صدارت کی ذمہداری بحسن خوبی نبھاءی ۔اس تقریب میں نسیم عزیزی صاحب ،شوکت علی صاحب ،IQAC COORDINATOR ڈاکٹر سبرنا بندوپادھیاءے کے علاوہ کالج کے تمام اساتذہ اور طلباء وطالبات موجود تھیں ۔اس پروگرام کا آغاز ڈاکٹر نکہت پروین نے minority convenor کی حیثیت سے ابتدا کی ۔انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی لکچر دءے۔خاص طور پر چیف گسٹ ڈاکٹر دبیر احمد صاحب نے کہا کہ مرشد آباد کے بچوں کو آگے بڑھنے اور تعلیمی میدان میں سبقت لے جا نے کی ضرورت ہے۔کیوں کہ تعلیم کے ذریعے ہم لوگ اپنی پس ماندگی کو ختم کرکے بام عروج کو حاصل کر سکتے ہیں ۔آءندہ وہ مغربی بنگال اردو اکادمی کی جانب سے مزید پروگرام کے انعقاد اور اردو سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنے کا ارادہ اور 
وعدہ کیے۔تا کہ یہ سنہرا سلسلہ چلتا رہے اور بچے اس
کے ذریعے سے تعلیمی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں ۔پروگرامکے صدر ڈاکٹر سپم مکھرجی نے اپنی ذات سے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ماءناریٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ہرطرح کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔آخر میں ڈاکٹر نکہت پروین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش آیند ہ بھی بچوں کےلئے تعلیمی تحریکی پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے۔اس تقریب میں کالج کے تمام اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شرکت کی اور پوری دل جمعی کے ساتھ شروع سےآخر تک تقریب میں موجود تھے ۔

















