Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سی پی ایم ورکر پر گولی چلانے والا چوتھا ملزم گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انڈال : گذشتہ 11ستمبر کو کھاندرا کے سیدولی پنچایت آفس کے سامنے سی پی ایم کے ایک متحرک ممبر بدھا دیب سرکار نامی شخص کو گولی لگی تھی.دوسرے ہی دن انڈال تھانہ میں چشم دید کے طور پر سوسانتو باؤری نامی شخص نے شکایت درج کرائی تھی.بعد میں بدھا دیب بابو بھی نئے سرے سے ایک شکایت دتج کرایا تھا.اس شکایت میں کئی نئے لوگوں کا نام شامل کیا گیا تھا.اس واقعہ میں ملوث تین لوگوں کو پولس پہلے ہی گرفتار کرچکی تھی.مگر بدھا دیب بابو اورسی پی ایم کے لوگ ملزم خاص کی گرفتاری نہ ہونیکی شکایت کرتے نظر آئے.ملزمین کی گرفتاری اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے مطالبے پر بدھا دیب بابو نے کولکاتہ ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا.ہائی کورٹ نے اس پورے معاملے کی تفتیش کی ذمہ داری آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے پولس کمشنر کو دے دی.ہائی کورٹ نے آئندہ 11دسمبر کو اس پورے معاملے کی رپورٹ داخل کرنے کی بھی ہدایت دی تھی.منگل کے دن پولس نے اس واقعہ میں ملوث ایک خاص ملزم شیخ ڈبلیو نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا.بدھ کے دن اسے درگاپور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا.پولس نے ملزم سے پوچھ گچھ کے لئے سات دنوں کی پولس ریمانڈ میں لئے جانے کی عدالت سے درخواست کی ہے.