Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سید محمد افروز کو ترنمول کانگریس (اقلیتی سیل) میں ریاستی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری ملنے کی خوشی میں حامیوں کے ذریعہ مبارکباد پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : سید محمد افروز کو ترنمول کانگریس ریاستی اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری بنائے جانے پر چہار جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ا ن کے حامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔
سید محمد افروز نے بتایا کہ سال2011سے وہ ریاستی حج کمیٹی کے ممبر رہے اور انہوں نے 2معیاد بحسن و خوبی انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ZRUCC کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ جس زمانے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی وزیر ریل تھیں اس وقت انہیں زیڈ آر یو سی سی کا ممبر بنایا گیا تھا۔ اس کی معیاد3 سال ہوتی ہے۔ انہوں نے 2ٹرم پورا کیا۔ تیسرے ٹرم میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد یہ معاملہ سرد پڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014سے2017تک وہ ریاستی حج کمیٹی کے ممبر رہے۔
ترنمول کانگریس نے ان پر بھروسہ جتایا اور انہیں ذمہ داری عطا کی جسے و ہ بحسن و خوبی نبھاتے رہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ 2014میں پہلی بار انہیں بردوان انڈسٹریل تنظیم کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ 2016میں وہ اسٹیٹ سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز ہوئے۔ سال2020میں ممتا بنر جی نے انہیں پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کا صدر بنایا۔ گزشتہ29جنوری کو تنظیمی پھیر بدل کے دوران ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری عطا کی۔ غور طلب ہے کہ سید محمد افروز کی قائدانہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ترنمول اعلیٰ قیادت نے انہیں ریاستی کمیٹی (اقلیتی سیل)میں جنرل سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری عطا کی ہے۔
ذمہ داری ملنے کے بعد ایک طرف جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔ سید محمد افروز کو ریاستی سکریٹری کی ذمہداری ملنے کے بعد انکے احباب اور حامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔چہار جانب سے استقبالیہ اور مبارک باد پیش کئے جارہے ہیں۔انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہوکہ سیاست سے گہرا لگاؤ ہونے کے ساتھ وہ ادب سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ادبی پروگراموں میں شرکت اور مذہبی تقاریب میں ان کی شمولیت دیکھی جاتی ہے۔اس طرح کے پروگرام میں شامل ہوکر وہ خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔