آسنسول : مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین شمیم اختر نے اپوانٹمنٹ لیٹر دے کر آسنسول و کولکاتا کے رہنے والے سید محمد عاطف شاہ کو پردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کا نائب چیئرمین نامزد کیا ہے۔ اسی سلسلے میں سوموار کے دن آسنسول نارتھ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر و آسنسول میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ایس ایم مصطفےٰ نے سید محمد عاطف کے اعزاز میں ایک استقبالیہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس موقعے پر ایس ایم مصطفےٰ نے کہا کہ مغربی بنگال میں اقلیتوں کے بے شمار مسائل ہیں۔ سید محمد عاطف کے پردیش نائب چیئرمین نامزد ہوئے پر ان سے ان مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں ۔ اس موقعے پر شرکاء میٹنگ کو مٹھائی کھلاکر منھ میٹھا کرایا گیا۔ اس موقعے پر گورب رایے، محمد فیروز ،شاداب جوہر، انیک تقلادار ایڈوکیٹ، محمد پرویز اور شاہین اقبال کے علاوہ بہت سارے کانگریسی موجود رہے۔Gap