Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سیل آئی ایس پی میں مشترکہ ٹریڈ یونینوں کا پُرامن مارچ، مطالبات کے حق میں مزدوروں کی آواز بلند*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

10 فروری 2026 کو سیل آئی ایس پی میں چاروں بڑی ٹریڈ یونینوں INTUC، CITU، AITUC اور HMS کے مشترکہ آواز پر باری میدان (شہید اسمارک) سے برن پور بس اسٹینڈ تک ایک پُرامن پیدل مارچ نکالا گیا۔ اس مارچ میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مختلف مطالبات کے حق میں زبردست آواز بلند کی۔
مارچ کے دوران مزدوروں نے اینٹی لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کیا، منریگا (جسے تبدیل کر “G Ram G” کیا گیا ہے) سے متعلق مسائل، 39 ماہ کے بقایا ایریئر کی ادائیگی، HRA سے جڑی زیر التوا مانگوں اور ٹھیکہ مزدوروں کے لیے سینٹرل ویج نافذ کرنے جیسے اہم مطالبات کو اجاگر کیا۔
مشترکہ ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں نے بتایا کہ 11 فروری 2026 کو SCOB گیٹ پر صبح 7:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک دھرنا و احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ یونین قائدین نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ اور مینجمنٹ کی جانب سے مطالبات پر جلد مثبت پیش رفت نہ کی گئی تو 12 فروری 2026 کو وسیع پیمانے پر ہڑتال کی جائے گی۔
اس موقع پر مزدوروں نے “مشترکہ محاذ زندہ باد” اور “مزدور یکجہتی زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے کو INTUC، CITU، AITUC اور HMS کے قائدین کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔