برن پور : صنعتی شہر برن پور میں مختلف اکھاڑہ کمیٹیوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیٹی کے اراکین، محرم اکھاڑہ کے خلیفاوں اور ذمہدارن کے سروں پر پگڑی باندھی گئی۔ برن پور باری میدان کے نزدیک آسنسول ساؤتھ ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے پروگرام میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، آسنسول کارپوریشن کے ایم ایم آ سی گرو داس چٹرجی، بورو چیئرمین شیبا نند باؤری، کونسلروں میں کہکشاں ریاض، سونا گپتا، حسرت اللہ، سیما منڈل، راکیش شرما،اقلیتی سیل کے ضلع صدر سید محمد افروز، ہیرا پور بلاک کے صدر ایس ایم ذکی و دیگر موجود رہے۔ پروگرام کے روح رواں محمد صابر خان اور امیت گھوش کے علاوہ تمام اراکین موجود رہے۔ اسی کڑی کے طور پر دھرم پور محرم اکھاڑہ کمیٹی کی جانب سے دھرم پور علامہ اقبال لایبریری کے نزدیک پگڑی باندھتے کا اہتمام کیا گیا جس میں بورو چیئرمین شیبا نند باؤری، کاؤنسلر اس ک ردرا، وارڈ کاؤنسلر کہکشاں ریاض ، حیدر علی، محمد جہانگیر ایڈووکیٹ، سید محمد آفتاب عالم کے
علاوہ کئی اہم شخصیات موجود رہے۔
وارڈ نمبر 98 کے حسین نگر میں بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیرا پور تھانہ کے افسر انچارج پرسنجیت رائے و دیگر پولس افسران نے شرکت کی۔ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو برن پور صنعتی شہر میں محرم کا اکھاڑہ پر امن اور بڑے شان و شوکت کے ساتھ نکالے گئے ۔ برن پور کے دس اکھاڑہ اپنے اپنے محلے سے نکل کر برن پور اسٹیشن روڈ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ پولس انتظامیہ اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بہتر
انتظامات کیے گئے تھے ۔










