Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عالمی پریس فریڈم کے موقع پر پچھم بردوان ضلع پریس کلب کے ذریعہ یک روزہ خون عطیہ کیمپ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی قلت کے پیش نظر پچھم بردوان ضلع پریس کلب کے ذریعہ بدھ کےدن رابندر بھون میں یک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح پولس کمشنر سدھیر کمار نیلکانتم نے کیا۔موقع پر آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌ اپادھیائے ،ضلع ناظم ایس ارون پرشاد، چیئرمین امر ناتھ چٹرجی،ہری نارائن اگروال،وجے شرما،اگنی کار فاؤنڈیشن کے کرندھیر سوبھک،آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک کے انچارج سنجیت چٹرجی، آئی این ٹی ٹی یو سی نیتا راجو اہلوالیہ سمیت آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک سے وابستہ عملہ موجود رہے۔ کیمپ میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نامہ نگار کوشک گنتائیت نے کہا کہ ان دنوں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی کمی دیکھی جارہی ہے۔تھلیسمیا سمیت مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے پچھم بردوان ضلع پریس کلب کی جانب سے یک روزہ خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں 50یونٹ خون جمع کر نے کا ہدف رکھا گیا ہے۔گنتائیت نے آگے کہا کہ رپورٹر سماج کا ائینہ ہیں۔اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ سماجی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنا ضروری ہے‌۔آج اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے رپورٹر آگے آئے ہیں۔انہوں نے دیگر سماجی تنظیموں سے اس کار خیر میں آگے آنے کی اپیل کی۔