Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عید الاضحٰی کے سلسلے سے کارپوریشن انتظامیہ کی میٹنگ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 4 جولائی: عید الضحٰی تہوار کے پیش نظر آسنسول کارپوریشن کے آلوچ نا ہال میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گیی۔ میٹنگ میں آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌اپادھیاے، چیرمین امر ناتھ چٹر جی،ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک،وسیم الحق،ایم‌ایم۔آیی سی گروداس چٹرجی،سبرتو ادھیکاری،مانس داس،دیبندو بھگت خصوصی طور پر موجود رہے۔میٹنگ کے بعد آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌اپادھیایے نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر کارپوریشن کی ذریعہ تمام طرح کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ تہوار کو لے کر کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہں۔کارپوریشن جس طرح سے ہرتہوار میں بجلی ،

پانی ،صاف صفاءی کا انتظام کرتی ہے اسی طرح عید الاضحی کے موقع پر تمام طرح کی سہولتیں بلدیہ کے ذریعہ مہیا کراءی جاءے گی۔انہوں نے بتایا کہ بجلی،پانی،صاف صفائی تمام‌محکموں کے ذمہ داران میٹنگ میں موجود رہے۔دوسری طرف انہوں نے کارپوریشن میں عملہ کی بحالی کا بھی مژدہ سنایا اور کہا کہ اس کی کارواءی شروع کر دی گئی ہے۔آشا گرمیوں کی بحالی کے لیے فارم‌نکالے گیے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل بھی جاری ہے۔