آسنسول یکم ستمبر : آسنسول کلب میں آیندہ 3ستمبر بروز سنیچر کو فوسبکی ایسو سی ایشن کی جانب سے نارتھ پوائنٹ اسکول ایجوکیشنل اینڈ اسپورٹس ایکسلنس ایوارڈ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اسے لے کر جمعرات کے دن آسنسول کے آشرمموڑ میں واقع ہوٹل پاربتی انٹر نیشنل میں ایک پریس کانفرس کی گئی۔فوسبکی کے صدر آرپی کھیتان و جنرل سکریٹری سچندر ناتھ رایے نے مشترکہ طور پر بتا یا کہ آیندہ 3 ستمبر کو آسنسول کلب میں صبح 11 بجے سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ آسنسول آر کے مشن کے مہاراج سوامی سماتما نند جی مہاراج کے ہاتھوں پروگرام کا باضابطہ آغاز ہونے کی بات کہی۔انکے علاوہ رانی گنج کے ایم۔ایل اے تاپش بنرجی،آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے،پچھم بردوان ضلع ناظم ایس ارون پرشاد،آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے پولس کمشنر سدھیر کمار نیلکانتم کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ایچ این مشرا،این داروکا،دیپک ردرا بھی پروگرام میں شامل رہیں گے۔فوسبکی کے منوج شاہ اور نکھلیش اپادھیائے بھی پریس کانفرنس میں موجود رہے۔












