آسنسول 20 اگست : انٹر نیشنل تنظیم پیس انڈیا کے فاؤنڈر چیئرمین فیروز خان (ایف کے ) کے تعلیمی تحریک کو دیکھتے ہوئے مرشد آباد کے ابھیجوجانی ہایر سکنڈری اسکول کا چیف پیٹرن بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسکول ہذا میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اسکول کی جانب سے فیروز خان کو شال اوڑھا کر،گلدستہ اور مومنٹ دے کر استقبالیہ دیا گیا۔ مذکورہ اسکول میں درجہ اول سے دوازدہم تک کی پڑھائی ہوتی ہے۔ اس موقع پر فیروز خان نے ہر طرح کے تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے ۔









Post Views: 158









