درگاہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج بنگال ۔
درگاہ حضور غوث بنگالہ رانی کے مفتی حضرت علامہ مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ نے کہا کہ ماہ ذی الحجہ اسلامی مہینے کے اعتبار سے 12واں یعنی آخری مہینہ ہے اور یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ساری اہمیت کا حامل ہے اسی مہینے میں حجاج کرام فریضہ حج ادا کرتے ہیں ، نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے ساتھ مسلمان اللّٰہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے اس کی راہ میں جانوروں کو قربان کیا کرتے ہیں اس کے علاوہ اس مہینے سے مسلمانوں کے بہت سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔
آج 19/جون 2023 بروز سوموار ماہ ذی قعدہ کی 29 تاریخ ہے یعنی ماہ ذی قعدہ کی رخصت اور ذی الحجہ کی آمد کا امکان ہے ، ایسے میں حضرت نے خصوصی طور پر مسلمانان رانی گنج آسنسول درگا پور و ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال سے اپنے اپنے علاقے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کو کہا اور یہ گزارش کی کہ مسلمان اپنے اپنے علاقے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اگر چاند نظر آجائے تو دوسروں کو بھی دکھا دیں اور اس کی اطلاع اپنے علاقے کے ائمہ و علماء اور رؤیت ہلال کمیٹی ، درگاہ شریف رانی گنج کو ضرور دے دیں تاکہ بوقت ضرورت شہادت شرعی حاصل کی جا سکے ۔اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ماہ ذی قعدہ کی گنتی 30 تیس پوری کر کے اس کے اگلے دن سے ماہ ذی الحجہ کا شمار کریں۔فقط
فقیر محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال.9801150378














