Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ماہ محرم الحرام 1445ھجری کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں درگاہ غوث بنگالہ رانی گنج کی اپیل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج کے مفتی حضرت علامہ مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ نے اہل اسلام سے خصوصاً رانی گنج آسنسول درگا پور پانا گڑھ کلٹی براکر و ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال کے مسلمانوں سے ماہ محرم الحرام 1445 ھجری کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی اپیل کی مفتی صاحب نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اسلامی مہینے کے اعتبار سے پہلا مہینہ ہے یعنی اسی مہینے سے ھجری سال کا آغاز ہوتا ہے رواں سال 1444ھجری ہے جب کہ چاند نظر آتے ہی 1445 ھجری کا آغاز ہو جائے گا اس مہینے کو سال نو کے آغاز کے ساتھ بہت ساری خصوصیات حاصل ہے جیسے اسی مہینے کی دسویں تاریخ کو یوم عاشورہ اور حضرت سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کا دن ہے جس میں مسلمان صدقہ و خیرات نوافل نماز روزوں تلاوت قرآن پاک و فاتحہ خوانی کا خوب اہتمام کرتے ہیں علاوہ ازیں بہت سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں اس لہذ سے یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ساری اہمیت کا حامل ہے۔
آج 18/جولائی 2023 بروز منگل ماہ ذی الحجہ کی 29 تاریخ ہے یعنی ماہ ذی الحجہ کی رخصت اور محرم الحرام کی آمد کا امکان ہے ، ایسے میں مسلمان اپنے اپنے علاقے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اگر چاند نظر آجائے تو دوسروں کو بھی دکھا دیں اور اس کی اطلاع اپنے علاقے کے ائمہ و علماء اور رؤیت ہلال کمیٹی ، درگاہ شریف رانی گنج کو ضرور دے دیں تاکہ بوقت ضرورت شہادت شرعی حاصل کی جا سکے ۔اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ماہ ذی الحجہ کی گنتی 30 تیس پوری کر کے اس کے اگلے دن کو یکم محرم شمار کریں۔فقط
فقیر محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی آستانہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال.9801150378Asansol Dastak published a Special Issue on 15th August.Advertise with Us in a Cheap Rate. Contact : 7908055130