آسنسول کےمجاھد اردو سابق مئیر ان کونسل آسنسول مونسپل کارپوریشن جناب عبدالجلیل انجمن ترقی اردو ھند کے بزرگ روح رواں سے ملاقات کی غرض سے ان کی رہائش گاہ اپنے بھانجے کاشف جمیل انصاری کے ہمراہ پہنچا اس وقت گھر پہ ان کے صاحبزادے شکیل اور بھائی امان اللہ خان موجود رہے اردو کے اس سایہ دار شجر کے خدمات کو اہل اردو کبھی فراموش نہی کر سکتے ان کی سربراہی میں برسوں پہلے پروفیسر سلیمان خورشید جنرل سکریٹری کی قیادت میں ایک یاد گار ناقابل فراموش کنونشن سر زمین آسنسول کے رابندر بھون میں منعقد ہوا تھا جلیل سر بہت ہی اخلاق مند انسان ہیں بڑے تپاک سے ہمارا استقبال کیا تقاضہ عمر رکاوٹ ہے ورنہ حوصلہ آج بھی ان کا جوان ہے انجمن کے صدر اظہار عالم اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر سے گزارش ہے کہ اس مجاھد اردو کے اعزاز میں سرزمین آسنسول پہ ایک اعزازی جلسہ منعقد کرے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے انھیں سرفراز کرے۔ دعاۓ خیر۔ *خواجہ احمد حسین*
رکن صوبائی کمیٹی انجمن ترقی اردو ھند


















