Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج میں حج کے عنوان پردعائیہ تقریب کا انعقاد

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کشن گنج 1/ جون (ابو اسجد) مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج کے فراہم مالیات کے اہم رکن ماسٹر مرغوب صاحب مسکونہ پھولگاچھی حج کے لیے تشریف لے جارہے ہیں، اسی مناسبت سے آج مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج میں دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مولانا حبیب الرحمن صدر مدرسہ ہٰذا نے فرمائی؛ جبکہ مولانا اکرام الحق قاسمی نائب صدر مدرسہ تجوید القرآن نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ حافظ شاہ جمال کی تلاوت سے نشست کا آغاز ہوااور قاری فردوس انجم مدرس مدرسہ ہٰذا نے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔نشست میں حج کے لیے تشریف لے جارہے ماسٹر مرغوب صاحب کے علاوہ ماسٹر ظہور صاحب دھنپورہ بھی شریک ہوئے۔ مولانا حبیب الرحمن نے اپنی گفتگو میں حج کے لیے جارہے تمام عازمین کو مبارکباد پیش کی اور حج کو اسلام کا ایک اساسی رکن بتایا۔ مولانا اکرام الحق قاسمی نے حج کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہت خوش نصیب اور سعادت مند ہے وہ بندہ جسے حج کی توفیق ملے اور وہ اللہ کے پاکیزہ گھر کو جائے، مکہ اور مدینہ کے ماحول میں وقت گزارے اور وہاں کی نیکیوں کا ذخیرہ اپنے نامہئ اعمال میں جمع کرے، مولانا نے ماسٹر مرغوب صاحب اور ماسٹر ظہور صاحب کو مبارکباد پیش کی اور وہاں جاکر مدرسہ ہٰذا کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کرنے کی گزارش کی۔ مولانا مسیح الزماں جامعی نے اپنے بیان میں کہا کہ حج ایک اہم فریضہ ہے، لہذا جو صاحب استطاعت ہو اسے حج کرنے میں دیری نہیں کرنی چاہیے، بلکہ یہ ایسا فریضہ ہے کہ جس کے بعد گناہوں سے پاک صاف ہوجانے کی بشارت سنائی گئی ہے؛ اللہ کرے کہ ہم سب حج کے مبارک عمل کے لیے شہر مقدس کا سفر کریں جیسا کہ آج ان حجاج کرام کا مبارک سفر ہورہا ہے۔مولانا زید حسن مظاہری نے بھی اظہار خیالات کرتے ہوئے حج کے مبارک عمل کی فضیلت بتائی اور کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ ایمان باللہ اور جہاد فی سبیل اللہ کے بعد سب سے افضل عمل حج ہے، حج کرنے والا اللہ کے حضور حاضری دیتا ہے اور پکارکر کہتا ہے کہ خدایا میں حاضر ہوں، خدایا میں حاضر ہوں۔ واضح رہے کہ مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج شہر کا قدیم دینی تعلیمی ادارہ ہے جو روز افزوں ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، صدر مدرسہ ہٰذا نے بتایا کہ مدرسے میں تمام اساتذہ محنت اور لگن کے ساتھ پڑھاتے ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت سے گارجین حضرات بھی بہت مطمئن ہیں۔ علمائے کرام کی دعاؤں پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء میں حافظ ابو ظفر، حافظ سفیر الدین، قاری سرتاج، قاری خورشیدوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔