ضلع پسچھم بردوان کے شہر آسنسول شمالی کااولین معیاری تعلیمی و تربیتی ادارہ مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات جو کہ حضرت مولانا الحاج محمد نسیم قمر ندوی رحمة اللہ علیہ کے ذریعہ قائم کردہ ہے اپنے قیام سے ہی چھوٹے بچے اور تمام عمر کی بچیوں کی تعلیمی حصول کے ساتھ ساتھ تربیتی اعتبار سے بھی ان کی ترقی کے لیے بے انتہا کوشاں ہے۔ مدرسہ ہذا میں ہر ماہ چھوٹے بچوں کی انجمن بزم حسنین کا جلسہ ان کى کلاسوں میں منعقد کیا جاتا ہے اور بڑی بچیوں کا الگ سے ان کى کلاسوں میں۔ آج ان دونوں انجمنوں کا مشترکہ جلسہ مدرسہ ہذا کے صدیقہ ہال میں تمام معلمات صالحات کی رہنمائی میں عمل میں آیا دوران جلسہ بچے اور بچیوں نے نہایت عمدہ طریقے سے تلاوت قران مجید، حمد، نعت شریف، نظم اور تقاریر پیش کیں ۔ یہ انجمن کے جلسے بچے اور بچیوں کے اندر چھپے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ پرنسپل مدرسہ محمد تنویر ذکی کی نگرانی میں ناظم مدرسہ حضرت مولانا محمد توقیر ذکی ندوی دامت برکاتہم کی دعا پر جلسہ کے خاتمے کا اعلان ہوا۔

















