Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مشرقی بردوان: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، گنگاساگر سے واپس آ رہے 10 عقیدت مند ہلاک، 30 زخمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

یومِ آزادی کے موقع پر مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک دلخراش سڑک حادثے میں کم از کم 10 تیرتھ یاتری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ افسوس ناک واقعہ صبح فگھوپور علاقے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک تیز رفتار بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ذرائع کے مطابق، بس گنگاساگر میں پوجا اور ڈبکی لگا کر لوٹنے والے عقیدت مندوں کو کولکاتا سے درگاپور لے جارہی تھی۔ حادثے کا شکار بیشتر عقیدت مند بہار کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ مسافروں میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو بردوان میڈیکل کالج و اسپتال پہنچایا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تاپس کمار گھوش کے مطابق، “10 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ 25 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے چار سے پانچ کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔”

بس کے زخمی مسافر وِشوجیت کمار نے بتایا، “ہم سب بہار کے رہنے والے ہیں اور درگاپور جا رہے تھے۔ سب سو رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار جھٹکا لگا، میری آنکھ کھل گئی اور میں بس کے اگلے حصے میں جا گرا۔ سر پر چوٹ آئی ہے، سب کچھ پلک جھپکتے میں ہوگیا۔”

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارکو بندوپادھیائے نے حادثے کو “انتہائی افسوس ناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی باریکی سے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید بس ڈرائیور کو نیند آگئی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پولیس معاملے کی تفصیل سے تفتیش کر رہی ہے اور حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین

کو اطلاع دی جا رہی ہے۔