آسنسول کارپوریشن کے تحت رانی گنج کے وارڈ 89 کی سابق کانسلر حنا خاتون ایک بار پھر نئی توانائی کے ساتھ سیاسی میدان میں آئی ہیں۔انہوں نے پرانے ٹی ایم سی دفتر کا از سر نو افتتاح کیا اور ساتھ ہی ترنمول رضاکاروں کے ساتھ مل کر تقریباً 200ضرورت مند خواتین کو درگا پوجا کے موقع پر ساڑیوں کا تحفہ دیا۔موقع پر انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کا تہوار بنگال کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے۔سب سے بڑی خوشی کی بات یہ کہ پرانے دفتر کو پھر سے افتتاح کر کے شروع کیا گیا۔علاقے کی ضرورت مند خواتین کو اس مقصد سے ساڑی کا تحفہ دیا گیا تاکہ وہ بھی تہوار کا لطف بغیر کسی پریشانی کے اٹھا سکیں۔دوسروںوکی طرح وہ بھی تہوار کی خوشی میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشیاں مناتے ہیں۔دراصل یہی بنگال کی تہذیب ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی کی قیادت اور سربراہی میں بنگال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔بنگال میں رہنے والا ہر ایک فرد خوش ہے۔انہوں نے بنگال کے عوام کے لیے انتہاءی اہم قدم بھی اٹھاکر انکی مشکلوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔سرکاری منصوبوں کا براہ راست فائدہ مستفیدین کو مل رہا ہے۔رانی گنج کے ایمایل اے تاپش بنرجی کے سلسلے سے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے رانی گنج کے لوگوں کو ایک نادر ہیرا دیا ہے۔انکی قیادت میں رانی گنج میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔انہوں نے وارڈ 89 کے موجودہ کاؤنسلر کی بھی تعریف کی۔آنے والے پنچایت الیکشن کے انہوں نے تمام رضا کاروں کو متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ پنچایت الیکشن میں ترنمول کانگریس اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہو۔موقع پر وارڈ کے تمام ترنمول رضا کار موجود رہے۔













