*برن پور 24 جون : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے ہدام ڈ یہہ میں پولس اور علاقائی لوگوں کے درمیان رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پولس کی جانب سے اے سی پی پرتیک رایے، سرکل انسپکٹر ایس پال، ہیرا پور تھانہ کے افسر انچارج پر سنجیت رایے ، وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض ، ایوب خان ، موتی لال سورین اور ہیرا لال سورین کے علاوہ ہدام ڈیہہ کے لوگ کافی تعداد میں موجود رہے۔ اس موقعے پر پولس نے علاقائی مسائل پر لوگوں سے جانکاری لی اور اس نوٹ بھی کیا تاکہ اسے حل کیا جا سکے ۔ بچوں کے درمیان کاپی و دیگر سا مانیں دی گئی ۔ نوجوانوں کے درمیان فٹ بال تقسیم کی گئی* ۔
Post Views: 92