برن پور : پولیس گاڑی کے پرائیویٹ ڈرائیور کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پورے برنپور علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ہیرا پور تھانہ کے تحت دامودر ندی کے نزدیک بھوت ناتھ مندر کے پاس آج شام ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔مرنے والے کی شناخت چورنگی پھاڑی کے پرائیویٹ ڈرائیور شوبھم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی کا گھر برن پور میں ہے۔ وہ 16 اپریل سے لاپتہ تھا.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ ترنمول بلاک صدر انوپ ماجی اور بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 اپریل سے لاپتہ ڈرائیور کی موٹر سائیکل پولیس کو کل ہی ملی تھی اور آج اس کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 175









