Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

پولیس ڈے پر مفت بینائی جانچ کیمپ و صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا *پولس ڈے کے موقعے پر مفت آنکھ جانچ کیمپ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

یکم ستمبر کو آسنسول درگاپورپولس کمشنریٹ کا 13واں یوم تاسیس تھا۔اسی کے پیش نظر پورے ایک ہفتہ مختلف تھانوں اور پھانڑی کے ذریعہ 13واں یوم تاسیس منایاجارہاہے اور مختلف طرح کے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔اسی کڑی کے طور پر سالان پور تھانہ کے روپ نرائن پور پھانڑی میں سنیچر کے دن ایک مفت آنکھ جانچ کیمپ لگایا گیا۔اجیون اور نوجیوتی آئی کئیر کے اشتراک سے آنکھ جانچ کیمپ کے ساتھ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشرجانچ بھی کیا گیا۔اس کیمپ کاافتتاح ڈی سی ویسٹ سندیپ کارا،اے سی پی کلٹی ایس کے جاوید حسین،سالان پور تھانہ انچارج امیت کمارہاٹی،روپ نرائن پور پھانڑی انچارج نسرین سلطانہ اور کلیانیشوری پھانڑی انچارج ارونابھ بھٹاچاریہ موجود رہے۔اس کیمپ میں 70سے زائد لوگوں کی آنکھ جانچ کی گئی اور 100سے زائد لوگوں کے بلڈشوگر اوربلڈپریشر ناپا گیا۔