Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پچھم بردوان ضلع کانگریس ماینوریٹی ڈیپارٹمنٹ کے بلاک چیئرمین کا انتخاب اور تقرر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

پچھم بردوان ضلع کانگریس کمیٹی مائنوریٹی ڈپارٹمنٹ نے بردوان ضلع کے 10بلاک چیئرمین کا تقرر کیا۔پچھم بردوان ضلع مائنوریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد شاکر سے ملی جانکاری کے مطابق منگل کے دن ضلع کے 10 بلاک چیئرمین کا انتخاب ڈبلیو پی سی سی کے سکریٹری پرسنجیت پیوٹنڈی،آسنسول ساؤ تھ بلاک کانگریس کے صدر شاہ عالم خان،پچھم بردوان کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سومناتھ چٹرجی اورایڈ وکیٹ اعجاز احمد کی موجودگی میں بلاک چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔آسنسول نارتھ اور ساؤتھ کی ذمہ داری بالترتیب محمد منہاج عالم اور ممتاز احمد انصاری کو دی گئی ہے۔جبکہ ہیرا پور بلاک کے لیے محمد اشرف خان اور کلٹی بلاک کے لیے مستقیم انصاری کا انتخاب عمل میں آیا۔جموڑیا بلاک کے چیئرمین محمد اشتیاق انصاری بنایے گیے ہیں۔پانڈیشور بلاک کے چیئرمین محمد ظہیر عالم اور انڈال بلاک کے چیئرمین محمد راغب متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔کلٹی بلاک کے وایس چیئرمین کے طور پر محمد جمشید انصاری،محمد تنویر خان،محمد‌آزاد انصاری کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ضلع کمیٹی میں محمد صلاح الدین جنرل سکریٹری،پچھم بردوان ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی ماءینوریٹی ڈپارٹمنٹ میں سندھا سنگھ ضلع سکریٹری،محمد رشید خان ،محمد نظیر اور محمد رستم ضلع سکریٹری پچھم بردوان،محمد سراجل امتیاز احمد، وایس چیئرمین پچھم بردوان ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی ماینوریٹی سیل بنایے گیے ہیں۔

Latest News

Related News