تھانہ کلٹی کے تحت چیناکوڑی میں فائرنگ سے علاقہ دہل گیا۔ اس سوٹ آؤٹ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پورے علاقے میں سنسنی کا ماحول قائم ہے۔ زخمی شخص کرشنا نونیا کو آسنسول ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے، وہاں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق کرشنا نونیا کو تین گولیاں لگی ہیں، فی الحال ایک گولی نکال لی گئی ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، ان کے بھائی آکاش نونیا نے بتایا کہ کرشنا کو کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں اور بھاگ گئے۔ 8 سے 10 گولیاں چلائی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی پرانی رنجش کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔








Post Views: 182










