Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ اعلیٰ سے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کی اپیل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ اعلیٰ سے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کی اپیل*

لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب میں ہونے والے ایک میزائل حملے میں ضلع سیتاپور کی تحصیل محمودآباد کے گاؤں بگھائن کے رہائشی نوجوان روی گوپال ہلاک ہو گئے۔ ان کی میت 25 مارچ 2026 کو فلائی ناس کے ذریعے ریاض (سعودی عرب) سے وطن واپس لائی گئی، جس کے بعد گاؤں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق روی گوپال سعودی عرب میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں برسرِ روزگار تھے اور 18 مارچ 2026 کو ہونے والے میزائل حملے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے تھے۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے، جس کے باعث ان کی موت کے بعد اہلِ خانہ کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی گاؤں بگھائن پہنچے اور سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کو مکتوب ارسال کر کے میت کو وطن واپس لانے کی اپیل کی تھی، جس کے نتیجے میں میت کی وطن واپسی ممکن ہو سکی۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو ملازمت گاہ کی جانب سے کوئی معاوضہ حاصل نہیں ہوتا، اس وقت تک وزیرِ اعلیٰ راحت فنڈ سے مناسب مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ اہلِ خانہ کی کفالت کا بندوبست ہو سکے۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔