Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈوبرانا میں ترنمول مہم کا انوکھا انداز، بچے ممتا اور ہرے رام سنگھ بن کر پہنچے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ترنمول کانگریس کے انتخابی تشہیری مہم کے دوران جموڑیا اسمبلی حلقہ کے ڈوبرانا گاؤں میں ایک نہایت منفرد اور دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جہاں کئی بچے انوکھے ملبوسات میں نظر آئے۔ کچھ بچے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے روپ میں دکھائی دیے، کچھ ترنمول امیدوار ہرے رام سنگھ کی شکل میں سجے تھے، جبکہ چند بچے ماں لکشمی کا روپ دھارے اپنے ہاتھوں میں لکشمی کی کٹھ پتلی لیے ہوئے تھے۔ ان کٹھ پتلیوں میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام دوست لکشمی بھنڈار اسکیم کے مناظر پیش کیے گئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ترنمول امیدوار کی تشہیری مہم کے دوران بچوں کو اس انداز میں تیار کیا گیا تاکہ امیدوار کے استقبال کو یادگار بنایا جا سکے۔ قابلِ ذکر ہے کہ جمعرات کو جموڑیا سے ترنمول امیدوار ہرے رام سنگھ انتخابی مہم کے لیے ڈوبرانا علاقے میں پہنچے تھے۔ امیدوار نے ڈوبرانا گاؤں کے داخلی مقام پر موجود نیتاجی سبھاش چندر بوس کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر اپنے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
گاؤں کو رنگ برنگے غباروں اور پارٹی کے جھنڈوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سڑک کے دونوں کناروں پر قطار میں کھڑی خواتین نے پھولوں کی بارش اور ہار پہناکر امیدوار ہرے رام سنگھ کا شاندار استقبال کیا۔
اسی دوران جب امیدوار کا انتخابی جلوس ڈوبرانا کے پاترا پاڑہ پہنچا تو ایک اور انوکھا منظر سامنے آیا، جہاں دو بچوں میں سے ایک ممتا بنرجی اور دوسرا ہرے رام سنگھ کے روپ میں تیار ہو کر ترنمول امیدوار کا خیرمقدم کرتا نظر آیا۔ اس کے ساتھ کئی افراد وزیر اعلیٰ کی عوامی فلاحی اسکیموں جیسے کنیاشری، صحت ساتھی اور لکشمی بھنڈار کے پوسٹر اٹھائے ہوئے بھی دکھائی دیے، جس سے اس انتخابی جلوس کو ایک نیا رنگ مل گیا۔ اس موقع پر امیدوار ہرے رام سنگھ نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام کی زبردست شرکت اور جوش و خروش دیکھ کر وہ بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اس حلقہ سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ رکنِ اسمبلی منتخب ہوتے ہیں تو آئندہ دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے جموڑیا میں مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
یہ انوکھا منظر دن بھر علاقے میں موضوعِ گفتگو بنا رہا اور انتخابی مہم کو ایک یادگار انداز دے گیا۔