آسنسول: کنک دھارا، ایس بی ایف سی آئی کی خاتون شاخ کے ذریعہ دیوالی کے پُر مسرت موقع پر یک روزہ ”دیپ دھارا“ دیوالی میلہ و نمائش کا انعقاد 2نومبر جمعرات کے دن آسنسول کلب میں کیا گیا۔ تنظیم کی چیئر پر سن انجنا کور نے بتایا کہ مہمانان کے ہاتھوں شمع روشن کرکے کیا گیا۔ پروگرام کی کنوینر مدھو ڈمریوال نے بتایا کہ میلہ میں دیوالی کے موقع پر شاپنگ کا سنہرا موقع آسنسول و اطراف کے لوگوں کو ملا۔انہوں نے بتایا کہ اس میلہ میں مختلف اقسام کے قریب 47اسٹال لگائے جائیں گے۔ الگ الگ اسٹال میں کپڑے،زیورات،گھروں کی سجاوٹ کے لیے دیدہ زیب سامان، اسپورٹس کے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں بھی دستیاب تھی۔ اس کے ساتھ مختلف النوع پروگرام کابھی منعقد کئے جائیں گے۔ ملک کی مختلف ریاستوں منتخب خواتین کے ذریعہ ناری شکتی کا روایتی فیشن شو منعقدہو ا۔

بچوں کے لیے فری مقابلہ، فینسی ڈریس، ڈرائنگ، روبکس کیوب بھی مقابلہ میں شامل کیے گئے۔ میلہ میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے فری انٹری و لکی کوپن کا بھی انتظام ہے۔ میلہ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے تھیم پر سیف ڈرائیو سیو لائف پر مشتمل ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔تنظیم کی سکریٹری نو نیتا بنر جی نے میلہ میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا اورمیلہ میں شریک ہوکردکانداروں کا حوصلہ بڑھایا۔اس موقعے پر مہمان میں آسنسول چیمبر آف کامرس کے مشیر نریش اگروال،صنعت کار پون گڈ گڈیا، جھگنیش پٹیل، روی شنکر چوبے، ہری نرائن اگروال،ڈاکٹر ممتا شرماو دیگر موجود رہے۔ اسپروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں کنک دھارا کی صدرانجنا کور، پروگرام کی کنوینر مدھو ڈمریوال،سکریٹری نو نیتا بنر جی، خازن بھاونا پٹیل، پوجا اپادھیائے، سونیا پچیسیا،ایس بی ایف سی آئی کی جنرل سکریٹری جگدیش بگاریا اور کنک دھارا کی تمام ممبران موجود رہیں۔




















