آسنسول 16 اگست : کوئلہ تسکری معاملے میں ای سی ایل کے سابق و موجودہ آٹھ افسران کی ایک بار پھر ضمانت کی عارضی خارج کرتے ہوئے 14 دنوں کے لئے جیل حراست میں بھیجنے کی ہدایت کی آسنسول کی خصوصی بی آئی عدالت کے جج راجیش چکرورتی نےدی ۔ اب اگلے شنوائی آیندہ 30 اگست کو ہوگی ۔ گرفتار شدگان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان آٹھ افسران میں تین افسران سبکدوش ہوچکے ہیں ۔ اس لئے وہ کسی کو متاثر نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ افسران ابھی سروس میں ہیں ، اس لئے ان کے فرار ہونے کی امید نہیں ہے۔ وکیل صفائی نے مزید کہا کہ گذشتہ 14 دنوں کی جیل حفاظت میں سی بی آئی نے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی ہے ۔ دوسر طرف سے بی آئی کے وکیل نے کہا کہ اگر انہیں ضمانت مل گئی تو وہ کیس کو متاثر کر یں گے ۔ سی بی آئی ان سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ ان دونوں وکیلوں کی دلیل سننے کے بعد جج نے ایک بار پھر ضمانت کی عارضی خارج کرکے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔















