Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*گاروئی ندی کی صفائی و علاقائی مسائل پر مبنی مکتوب ممتا بنرجی کو بھیجا جائے گا: فیروز خان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : ریل پار سانحہ کے بعد پیس انڈیا انٹر نیشنل این جی او کے چیئر مین فیروز خان ایف کے اور صدر پردیپ پرشاد آسنسول کارپوریشن کے چیئر مین امر ناتھ چٹرجی اور ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک سے ملاقات کر گاروئی ندی کے مسائل سے متعلق بات چیت کی۔ اپنی گفتگو کے دوران فیروز خان نے بلدیہ کے ذمہ داران سے گاروئی ندی کی بلا تاخیر صا ف صفائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاروئی ندی میں پانی کی سطح او پر ہونے کے سبب کئی بار ریل پار کے عوام کو موت کا غم جھیلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی صفائی کا مطالبہ کیا اور اس مسلہ کا مستقل حل نکالنے کی بات کہی۔
کارپوریشن کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلدکارپوریشن کے ذمہ دار اس مسلہ کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور مناسب کاروائی کی جائے گی۔ فیروز خان نے بتایا کہ منگل کی صبح ایک نوجوان گاروئی ندی میں ڈوب گیا تھا۔ ندی اور نشیبی علاقوں میں صاف صفائی نہ ہونے کی وجہ کر ہلکی بارش میں ہی سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مسلہ سے مستقل نجات حاصل کر نے کے مقصدسے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کو بہت جلد وہ مکتوب ارسال کریں گے۔ حادثہ کی خبر سن کر فیروز خان اور انکے ساتھی حادثہ والی جگہ پر پہنچے تھے۔