Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہیرا پور تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور 6 جولائی: عید الضحٰی کے پیش نظر ہیرا پور تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں سی آئی ایس پال، ہیر پور تھانہ کے افسر انچارج ، خون عطیہ کیمپ کے روح رواں پر بیر دھر،کونسلر کہکشاں ریاض،راکیش شرما،احمد اللہ خان و دیگر شریک رہے۔میٹنگ میں شرکاء نے کہا کہ بقرعید کے موقع پر قربانی دی جاتی ہے۔قربانی دیتے وقت اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ صاف صفاءی کا‌خاص خیال رکھی۔ مویشی کے فاضل اعضاء کو ادھر ادھر نہ پھینکے۔قربانی کے وقت جو خون نکلتا ہے اسے نالی میں بہنے نہ دیں۔اسے مٹی کے نیچے دبا‌دیں تاکہ کسی کو بھی پریشانی نہ ہو۔مقررین نے کہا کہ پولس عید الضحی تہوار کے سلسلے سے جس قدر سنجیدہ ہے اور امن و سکون کے ساتھ اس تہوار کو منایےجانے کے لیے کوشش کررہی ہے ایسے میں تہوار منانے والوں پر بھی کچھ ذمہ داریاں‌عاید ہوتی ہیں۔ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم پولس کا بھر پور تعاون کریں اور کچھ ضروری چیزوں کا خیال کرتے ہوءے احتیاط برتیں۔ہمارے کسی بھی عمل سے کسی اور کو تکلیف نہ پہنچے اسکا خاص خیال رکھا جاءے۔