Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول انمول ویلفئیر سوساءٹی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام کامیابی سے ہم کنار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

شمالی آسنسول کے ریل پار، قریشی محلہ میں واقع یونایٹیڈ کلب میں جمعرات کی صبح 10 بجے آسنسول انمول ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روحانی محفل سجائی گئی ۔ استقبال رمضان کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں نورانی مسجد کے خطیب و امام امداد اللہ رشیدی ، لوکو مسجد کے خطیب و امام قیصر عبداللہ ، مسجد بیت السلام کے امام مولانا معراج، مسجد بیت الصلوٰۃ کے امام الحاج نیاز احمد ندوی ، اولیاء مسجد ستلہ کے خطیب و امام مولانا رضوان الحق ، مولانا فردوس احمد نعمانی ، قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی، مفتی سعید اسعد قاسمی، جماعت اسلامی پچھم بردوان ضلع کی ناظم مشتاق احمد، شمیم احمد، الحاج انجینیر خورشید غنی، مستفیض حسن، ابو کونین شاداب، سکشھا بندھو محمد مختار عالم و اہلیان شہر موجود رہے۔ سوسائٹی کے سکریٹری و آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید وسیم الحق نے بتایا کہ شہر کے علماءکرام و آءمہ عظام نے ماہ رمضان کے تعلق سے روحانی باتیں کیں اور اس ماہ مقدس کے احترام کی جانب خصوصی توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔پروگرام کے اختتام سے قبل تمام شرکاء کو سوساءٹی کی جانب سے جاءے نماز، ٹوپی، عطر تسبیح ، رمضان ٹائم ٹیبل پر مبنی کلینڈر اور کھجور کا تحفہ دیا گیا۔ علماءکرام و آئمہ عظام کو عربی رومال کا اضافی تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ سوسائٹی کے صدر خورشید ادیب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔