آسنسول رحمانیہ ہائی اسکول میں ہرسال کی طرح امسال بھی اتوار کے دن حج تعلیمی و تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا جس میں سال رواں میں مقدس سفر حج پر جانے والے پچھم بردوان ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب سو عازمین شامل ہوئے۔اسکے علاؤہ مقامی وبیرونی حجاج کرام،بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔واضح ہوکہ
آسنسول کارپوریشن کے سابق ایم ایم آئی سی الحاج ماسٹر محمد شکیل کی قیادت میں اراکین الوداعیہ و استقبالیہ حج کمیٹی کی جانب سے سے1994سےعازمین کے تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے ۔درمیان میں کورونا وبا میں پابندی کی وجہ کی وجہ کر صرف دو سال کے علاؤہ اب تک ہر سال پابندی کے ساتھ اس پروگرام کاانعقاد کیا جاتا رہا ہے۔گذرتے ہوئے وقت کے ساتھ تربیت کا معیار بھی بہتر سے بہتر بنانےکی کوشش کی گئی ۔لہذا پچھلے برسوں سے باضابطہ پروجیکٹر اور اسکرین کی مدد سےحج ہاؤس سے لے کر کولکاتہ ائیرپورٹ تک پہنچنے اور پھر وہاں سے جدہ ائیرپورٹ پر اتر کر اپنے اپنے قیام گاہ تک پہنچنے کی ایک ایک تفصیل اسکرین پر دکھائی اور سمجھائی گئی۔حج کوآرڈینیٹر الحاج کوثر امام نے حج کے لئے ہوائی سفر شروع ہونے سےچھ گھنٹہ قبل اہرام کے باندھنے،اہرام کی حالت میں کن کن باتوں کا خیال رکھنے،اپنے سفر حج کے دوران اپنے ساتھ لے جائے والے سامانوں اور دواؤں کے ساتھ ضروری دستاویزات کی تفصیلات بھی بیان کئے۔کوئی بھی رقیق مادہ خواہ وہ دوا ہی کیوں نہ ہو اسے لگیج میں پیک نہ کرنے کی ہدایت بھی دی ۔جدہ ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد کن کن فراڈ سے بچنا چاہئے وہ بھی بتایا گیا۔خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے پر کیا دعا مانگنی چاہیے،ایام حج کے دوران کن کن ارکان کو کب اور کیسے ادا کرنا ہے اس بابت بھی تفصیلی گفتگو کئے۔اس طرح دو سیشن میں تعلیمی و تربیتی پروگرام جاری رہا اور اس کااختتام دعاء پر ہوا۔واضح ہو کہ آج کے اس تربیتی پروگرام کاآغاز صدر مجلس مفتی زبیر احمد قاسمی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں انہوں نے حج کے تعلق سے اپنی باتیں بھی رکھی جبکہ ماسٹرزین العابدین نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ابتدائی دور کےنظامت کی زمہ داری ماسٹر ارباب جلیل انجام دئیے۔اس تعلیمی و تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں جہاں ایک جانب اراکین الوداعیہ و استقبالیہ حج کمیٹی کے نوجوانوں کی کوشیش قابل ستائش ہیں وہیں حج کوآرڈینیٹروں میں شامل الحاج کوثرامام،الحاج ندیم اختر،الحاج مختار انصاری ،ڈاکٹر ذیشان الٰہی،قمرالہدی ،الحاج محمد منیر،الحاج ہارون رشید ،الحاج نذیر خان ودیگر کی محنت اور قربانیاں بھی اپنی جگہ مسلم ہے۔عازمین کے علاؤہ اس پروگرام میں شامل تمام لوگوں کا استقبال کھجور اور شربت سے کیا گیا اور سبھوں کے لئے پرتکلف ظہرانہ کا بھی نظم کیا گیا۔