*بالاسور میں خدام الحجاج کمیٹی اور اڈیشا حج کمیٹی کی مشترکہ کوشش سے حج تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ منعقد*
بالاسور 14 فروری: بالاسور کے خدام الحجاج کمیٹی اور اڈیشا حج کمیٹی کی مشترکہ کوشش سے آج بالاسور کے ایک مقامی ہوٹل میں اس بار تین ضلع بھدرک،بالاسور اور میور بھنج سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے ایک خصوصی تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حج تربیتی کیمپ کی صدارت خدام الحجاج کمیٹی کے صدر حاجی کمال ظفر صاحب نے کی ۔مولانا عاسق الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے اس کیمپ کاآغاز کیا ۔جس میں مہمان کی حیثیت سے اسٹیٹ حج کمیٹی اڈیشا (کٹک )سے شیخ ضیاالدین ،حاجی محمد شمش تبریز اور سید محمد اظہر نے شرکت کی تو وہیں ٹرینر کے طور پر حاجی سید عبد المسجود حبیبی صاحب اور حاجی مولانا حبیب اللہ صاحب موجود رہکر عازمین حج سے مخاطب ہوکر حج کی تمام ترارکان کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ خاصکر حج کمیٹی کے ٹرینرحاجی مولانا حبیب اللہ صاحب کی دل افروز بیان سے تمام عازمین حج اور موجود سامعین باغ باغ ہوگئے۔اسٹیچ پے خدام الحجاج کمیٹی کے نائب صدر حاجی شیخ جمال،حاجی معین الاسلام،محمد مختار احمد اور سکریڑی انتخاب علی خان موجود رہے۔عازمین حج کو تربیت کے ساتھ ویکسین بھی لگائی گئ۔اور خدام الحجاج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔جانکاری کے مطابق اس کیمپ میں تین ضلع بھدرک سے 33.بالاسور سے 31 اور میور بھنج سے 9 یعنی کل 73 عازمین حج نے شرکت کی۔ان تمام عازمین حج کی سفر حج پر روانگی یکم مئی کو ہوگی اور 44 دن فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وہ اپنے ملک واپس آئیں گے۔آج کے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں خدام الحجاج کمیٹی کےممبر حاجی عالم علی خان،چراغ چوہان،شیخ عالمگیر،حافظ محمد شاہد،حاجی عبد المختار خان،حاجی شیخ ظہیرالدین اور شیخ بلاالدین کے ساتھ تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔آخر میں خدام الحجاج کمیٹی کے سکریڑی انتخاب علی خان نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔










