Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تمام مساجد کے معزز ائمہ کرام اور دینی اداروں کے محترم ذمہ دار حضرات!*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آپ یقیناً باخبر ہیں کہ ہمارے ملک میں نیا وقف ترمیمی قانون نافذ ہو چکا ہے۔ اس قانون میں متعدد اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے بارے میں تمام مساجد، مدارس اور دینی اداروں کی کمیٹی کے اراکین کا آگاہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
اس قانون کی روشنی میں جن دینی اداروں کا وقف رجسٹریشن موجود ہے، ان تمام وقف املاک کو UMEED پورٹل پر رجسٹر کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ یہ عمل 5 دسمبر 2025 تک مکمل کرنا لازمی ہے۔
لہٰذا — اس اہم معاملے پر جائزہ، لائحۂ عمل کی ترتیب اور ضروری رہنمائی کے حصول کے لئے ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔

تاریخ: 8 نومبر 2025
وقت: صبح 9:00 بجے
مقام: کلیان بھون، کلیجوڑا — دومہانی

اس میٹنگ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران اور علاقے کے معزز وکلاء بھی حاضر رہیں گے۔
لہٰذا علاقے کی تمام مساجد اور مدارس کی کمیٹیوں کے ذمہ دار نمائندگان سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس میٹنگ میں ضرور تشریف لائیں۔
إن شاء اللہ — یہ مشاورتی اجلاس ہمارے آئندہ اقدامات کے لئے واضح رہنمائی فراہم کرے گا۔
درخواست گزار:
*عبدالقیوم*
جنرل سیکریٹری
ہزار مسلم سوسائٹی