مورخہ 10/ فروری2025ء بروز سموار دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کا 56واں یوم تاسیس کے موقع پر ایک نہایت روح پرور اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں 21 طلبہ کی دستار بندی کی گئی، جنہوں نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔ یہ تقریب اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت کی حامل تھی کہ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کو حفظِ قرآن مکمل کرنے پر دستار فضیلت سے نوازا گیا۔
اسکول ہذا کے روح رواں الحاج ڈاکٹر عبدلرؤف صاحب کی سرپرستی میں یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہرآسنسول و قرب وجوار کے معزز و مخلص حضرات اس پروگرام میں موجود تھے۔جبکہ پروگرام کی صدارت حافظ و قاری عظیم الدین صاحب، امام و خطیب چھوٹی مسجد، بسٹن بازار آسنسول نے انجام دی۔ مہمان خصوصی حافظ و قاری مولانا محدث محمد سعود عالم مظاہری شیخ الحدیث مدرسہ دارالعلوم نبو گرام، الم بازار، بیر بھوم اور زیر قیادت حافظ و مولانا محمد ابراہیم مظاہری صاحب کی موجودگی میں پروگرام کا آغاز ہوا۔مقررین حضرات کے اسمائے گرامی جناب مولانا ثاقب صاحب مظاہری، جناب حضرت مولانا مفتی ثاقب ندوی صاحب، جناب حضرت مولانا احسان صاحب مظاہری، جناب حضرت مولانا عبدالرحیم مظاہری صاحب نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ واضح رہے کہ 2014 میں جب معروف عالمِ دین حضرت مولانا ولی رحمانیؒ دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول تشریف لائے تھے، اس وقت 10 طلبہ نے حفظِ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی تھی اور ان کی دستار بندی کی گئی تھی۔ اب ایک طویل عرصے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب اس عظیم تعلیمی ادارے سے اتنی بڑی تعداد میں حفاظِ کرام فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول و دانش گاہ اسلامیہ شعبۂ حفظ کے فاؤنڈر ممبران مرحوم ممتاز صدیقی، مرحوم الحاج محمد محفوظ عالم، مرحوم الحاج ضیاء الحسن کے لئے دعائے مغفرت کیا گیا اور قرآن خوانی کی گئی۔تقریب کا آغاز دانش گاہ اسلامیہ شعبۂ حفظ کے طالب علم حافظ تقی ابراہیم کی تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔نقابت کی ذمہ داری جناب ادیب انصاری، شکیل احمد صاحب نے کی جبکہ شعبۂ حفظ کے مدرس جناب حافظ ابراہیم صاحب نے الحاج ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب، ٹرسٹی ممبرجناب ایوب رضی صاحب، جناب مسرور عالم صاحب، جناب بلال حسن صاحب، جناب حسن ممتاز صاحب، جناب فیروز احمد پاشا صاحب و دیگر مہمانوں کو گلدستہ و بیچ پیش کیا اس موقع پر مختلف علمائے کرام اور مہمانانِ خصوصی نے خطاب کیا اور حفظِ قرآن کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے حفاظِ کرام کو مبارکباد پیش کی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ نہ صرف قرآن کو حفظ کریں بلکہ اس کے معانی و مفاہیم پر بھی غور کریں اور اپنی عملی زندگی میں قرآن کی تعلیمات کو اپنائیں۔تقریب میں دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کے اساتذہ، والدین، معززینِ شہر اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ آخر میں فارغ التحصیل طلبہ کو امامہ، مومنٹو، تعلیمی سند اور قرآ پاک سے نوازا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور عالمِ اسلام کے لیے مولانا حافظ ابرہیم مظاہری صاحب نے خصوصی دعا کی۔مہمانوں و طلباء و طالبات کو میٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مہمانوں،اساتذہ و استانیوں کو ظہرانہ دیا گیا۔یہ ایک تاریخی موقع ہے جودانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کی تعلیمی و دینی خدمات کا مظہر ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ادارہ مسلسل علمی و دینی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔