یکم مارچ بروزِ ہفتہ ( سنیچر) 10 بجے دن جامع مسجد بیناچٹی درگاپور کے وسیع وعریض صحن میں درگاپور واطراف واکناف کے علماء کرام وائمۂ عظام کی معیت میں سالِ موجودہ صدقۂ فطر کے تعلق سے ایک خصوصی نشست ہوئی ۔ اس خصوصی نشست میں علماء کرام وائمۂ عظام نےبازاروں کے مختلف قسم کے گندم کو پیش کرتے ہوئے ان کی قیمتوں کا تجزیہ باعتبارِ ثمن 40 روپئے فی کیلوگرام کے مطابق اصولِ شرع سے 2 کیلو 45 گرام کی قیمت 81 روپئے 80 پیسے بسہولت براسی( 82) روپئے متعین کیا ۔ درگاپور وطراف واکناف کے اہلِ اسلام کو مطلع کیاجاتاہے کہ اپنے اوراپنے گھر والوں کی طرف سے صدقۂ فطر فی کس براسی (82) روپئے اداکریں ۔
اس خصوصی نشست میں مولانا محمد علیم الدین فیضی الرضوی ، خطیب وامام ایم،اے،ایم،سی جامع مسجددرگاپور ۔ مولانا محمد اسرائیل چشتی القادری رضانگر مین گیٹ۔ مولانا محمد رفاقت حسین مصباحی امام جامع مسجد بیناچٹی ۔ مولانا محمد سہراب القادری العلیمی جامع مسجد نعیم نگر ۔ مولانا محمد خورشید عالم آزادنگر مسجد مین گیٹ ۔ حافظ وقاری محمد شھنواز رضا گھٹک مارکیٹ ۔ حافظ وقاری محمد قاسم رضافیضی تملا بریج ۔ حافظ وقاری محمد لقمان مایابازار ۔ حافظ وقاری محمد آفتاب عالم حسین نگر ۔ حافظ وقاری غلام احمد رضا نیو اسٹیل پارک شریک تھے ۔


















