دھام نگر عرس کمیٹی خانقاہ عالیہ قادریہ حبیبیہ رضویہ کے زیرِ اہتمام عرس چہلم حبیبِ ملت، پیر طریقت رہبر شریعت نواسہ حضور مجاہد ملت سید غلام محمد حبیبی۔ خانقاہ حبیبیہ میں انعقاد ہوا۔ عرس چہلم کے تقریبات کی صدارت شہزادہ حضور حبیبِ ملت مولانا سید حبیب رضا حبیبی،سجّادہ نشیں خانقاہ حبیبیہ نے فرمائی۔
حضرت کی صدارت میں پہلے دن کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش ملک کے سو سے زائد شعراء کرام شرکت فرماکر اپنے اپنے معیاری کلام سے مشاعرہ کو زینت بخشا۔
دوسرے دن از قبل نمازِ صبح مزار مبارک غسل ہوا اور دن بھر عاشقوں کا ہجوم رہا۔ شب میں بعد نماز عشاء ملک کے ممتاز الفقہاء و نائب قاضی القضات فی الہند حضرت علامہ الحاج مولانا ضیاء المصطفیٰ صاحب مد ظلہ العالی۔گھو سی،یوپی سے تشریف لاکر مجمع جم غفیر سے خطاب فرمایا۔
اس موقع پر ملک بھر سے ہزاروں علماء کرام، مفتیانِ عظام اور مشائیخ کرام اُمنڈ تے ہوئے سیلاب کی طرح تشریف لائے جن حضرت کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں اُنکی فہرست یہ ہے مخدوم المشائخ پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ گلزار اسماعیل واسطی مد ظلہ العالی مسولی شریف۔ حضور بہاؤ الہند حضرت علامہ مولانا سید عبد القدیر میاں صاحب کانپور، نبیرہ حضور نائب مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا مفتی غلام رحمانی صاحب،یوپی۔ مفتی محمد عاشق حسین صاحب کشمیری، مفتی محمد شکیل صاحب بریلی،یوپی۔ شمش الفقہاء مفتی محمد شمشاد احمد مصباحی صاحب،یوپی۔ مفتی محمد ابو یوسف ازہری صاحب، گھو سی۔ تاج الفقہاء حضرت علامہ مولانا مفتی اختر حسین صاحب،یوپی۔ مفتی محمد فیضان المصطفیٰ صاحب، لکھنو۔ خلیفہ تاج الشریعہ مفتی شاہد رضا صاحب،ممبئی۔ نبیرہ حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی وفا المصطفیٰ صاحب، ہورہ اور شہزادہ حضور شمش العلماء حضرت مولانا فصیح الدین صاحب،الہ آبادی۔ یوپی۔
مذکورہ علماء کرام نے عامۃ المسلمین سے خطاب فرمایا۔ دھام نگر شریف کے پولس والوں اور انتظامیہ کمیٹی والوں کی جانب سے عمدہ حفاظتی اور بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ محمد تاج الدین حبیبی نظامی،دھام نگر








