Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**دیار غوث بنگالہ رانی گنج میں عرس حضرت کمبل شاہ و حضرت سید شاہ بابا علیہ الرحمۃ والرضوان کے موقع پر نعت شریف قرأت ۔اور تقریر کا عظیم الشان انعامی مقابلہ**

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

مورخہ 31دسمبر 2024بروز منگل بعد نماز مغرب تاعشاء بعدہ 12بجے شب بمقام گراؤنڈ آستانہ سرکار غوث بنگالہ رانی گنج میں ہرسال کی طرح امسال بھی نعت وقرات اور تقریر کا شاندار انعامی مقابلہ ھونے جارہا ھے جس میں ضلع پچھم بردوان کے مدارس اہلسنت کے طلباء شریک مقابلہ ھونگے اس عظیم الشان جلسے کی سرپرستی نبیرہ حضور کمال شاہ الحاج حضرت سید اکبر شاہ آستانہ عالیہ غوث بنگالہ رانی گنج اور حمایت شہزادہ حضرت عرب شاہ حضرت انظر شاہ قبلہ آستانہ غوث بنگالہ رانی گنج اور صدارت منبع علم و ادب حضرت علامہ مفتی محمّد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب خطیب وامام آستانہ مسجد دربار غوث بنگالہ رانی گنج اور قیادت فخر القراء حضرت قاری محمد غلام جیلانی صاحب خطیب وامام مسجد بلال آستانہ غوث بنگالہ رانی گنج کریں گے اس پروقار دینی تقریب میں شہر اور علاقے کے علمائے اہلسنت زینت جشن اور رونق اسٹیج ھونگے مہمان خصوصی اور فیصل کی حیثیت سے منبع خیر و برکت محب الاولیاء حضرت علامہ مولانا حافظ الحاج الشاہ سید محمد عتیق الرحمٰن صاحب قبلہ قادری حبیبی بانی و سربراہ الجامعتہ الحبیبیہ سید العلوم ڈیشیر گڑھ اور خادم اہلسنت خلیفۂ توصیف ملت حضرت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی مدرس اول مدرسہ قادریہ انوار العلوم کریم ڈنگال برن پور شریک ھونگے
اس عظیم الشان انعامی مقابلے میں
نعت وقرات کے علاوہ شان مصطفیٰ اختیارات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔عظمت قرآن ۔عظمت والدین اسلام میں عورتوں کا مقام وغیرہ عناوین پر مدارس اہلسنت کے طلباء خطاب اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔۔ پہلا انعام ڈیڑھ ہزار روپے اور تمغہ دوسرا انعام ایک ہزار روپے اور تمغہ تیسرا انعام سات سو چھیاسی روپے اور تمغہ
تمام عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے شرکت کی پرخلوص گزارش ھے
منجانب *عرس کمیٹی حضرت کمبل شاہ و حضرت سید شاہ بابا واراکین مسجد بلال آستانہ رانی گنج ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال*