رانی گنج کے 92 نمبر وارڈ کے جے ایم لین، سسٹی گوڑیا میں 20 دن کی تراویح نماز اور مکمل قرآن کی تلاوت مکمل ہوئی۔اس موقع پر مسجد میں نمازیوں کا زبردست ہجوم رہا اور نماز کے بعد بڑی دعا ہوئی۔ اسی دوران 92 نمبر وارڈ کے سماجی کارکن خورشید عالم نے نمازیوں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی دعوتِ عام دی۔
اس موقع پر رانی گنج جامع مسجد کے امام حافظ و قادری محمد ولی احمد رضوی، بڑی مسجد کے امام الحاج مظفر حسین رضوی صاحب، تار بنگلہ مسجد کے امام نسیم الدین رضوی صاحب، حافظ نعیم الدین صاحب اور حافظ مبارک حسین صاحب موجود تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ پورے رانی گنج کے مختلف علاقوں سے لوگ اس دعوت میں شریک ہوئے اور سبھی نے لذیذ کھانوں کا لطف اٹھایا۔ اس موقع پر خورشید عالم نے کہا کہ وہ سب سے پہلے ایک انسان ہیں اور انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انسانیت ہی دنیا میں سب سے بڑی چیز ہے۔
آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ خورشید عالم درگا پوجا کے دوران ساڑیاں تقسیم کرتے ہیں اور کسی بھی مذہب کا تہوار ہو، وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ ہیں، بیت المال بھون میں کوئی نہ کوئی پروگرام ہوتا رہے گا۔ یہ دعوتِ عام تراویح کی نماز کی تکمیل پر خوشی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی یہاں مختلف پروگرام ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔ ان کا مقصد ہے کہ آنے والی نسلوں کو یہ بتایا جائے کہ رانی گنج کا جے ایم لین، سسٹی گوریا ایک تاریخی مقام ہے، اسی وجہ سے یہاں اکثر ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
جامع مسجد کے امام حافظ علی احمد رضوی صاحب نے خورشید عالم کو دعاؤں سے نوازا۔ بڑی مسجد کے امام الحاج مظفر حسین رضوی صاحب نے بھی اس دعوتِ عام کے انعقاد پر خورشید عالم کو دعائیں دیں۔ ساتھ ہی تار بنگلہ مسجد کے امام نسیم الدین رضوی صاحب نے بھی خورشید عالم کو دل کی گہرائیوں سے دعا دی۔




















