Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سالانہ عرس مبارک ملا محمد سعد الدین احمد المعروف مولانا صاحب بابا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*سالانہ عرس مبارک ملا محمد سعد الدین احمد المعروف مولانا صاحب بابا*
______________________________
اڈیشا ضلع بھدرک دھامنگر شریف ملا شاہی میں ہر سال کی طرح امسال  13فروری2026بروز جمعہ سالا نہ عرس مبارک عارف باللہ عشاق رسول اکرم ﷺ فداے غوث و خواجہ شیخ الکاملین حضرت علامہ مولانا ملا محمد سعد الدین احمد المعروف مولانا صاحب بابا علیہ الرحمہ بڑے ہی تزک و احتشام کےساتھ منایا گیا بعد نماز فجر غسل مزار شریف۔بعدنماز ظہر چادر پوشی بعد نماز عصر قل شریف  بعد نماز عشاء جلسہ کی شروعات ہوئی زیر سایہ کرم حضور حبیب ملت علیہ الرحمۃ رضوان  زیر سرپرستی حضرت مولانا سید محمد حبیب رضا حبیبی صاحب قبلہ متولی و سجادہ نشین خانقاہ حبیبہ دھامنگر شریف نے فرمائی ، قل شریف کے وقت حضرت کی خصوصی تقریر ہوںی
پنڈال پر علماء و شعراء کی بھیڑ تھی حضرت  کا جلوہ دور سے ایسا نظر آتا جیسے ستارو‌ں کی جھرمٹ میں چاند نظر آتا اپ نے دارلعلوم مجاہد ملت و ال انڈیا تبلیغ سیرت اور تحریک خاکسارانِ حق کا ساتھ دینے کے لیے عوام سے اپیل کی۔
جلسہ ہذا کی صدارت الحاج ڈاکٹر محمد صادق حبیبی صاحب  متولی خانقاہ سعد یہ حبیبیہ دھامنگر شریف نے فرمائی۔
خصوصی آمد و خطاب حضرت علامہ الشاہ سید عبد القدیر میاں المعروف حضور بہارالھند صاحب قبلہ حضرت مولانا الحاج محمد نوشاد عالم مصباحی صاحب قبلہ ، حضرت مولانا محمد اصغر علی قبلہ مصباحی صاحب ،  عالی جناب محمد فیاض احمد حبیبی صاحب ناںب متولی عرس سعد یہ حضرت مولانا ملا محمد خلیل اللہ حبیبی صاحب حضرت مولانا سید مصطفی رضا حبیبی صاحب قبلہ حضرت مولانا محمد قاری فاروق رضوی صاحب شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی، ندیم رضا فضی، شاہد رضا حبیبی، جناب شہنواز حسان حبیبی، احمد رضا نوری ممبئی،  نقیب جلسہ حضرت مولانا الیاس فضی صاحب ، اختر رضا ضیاںی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
مولانا شہاب الدین مجاہد ی صاحب ،مولانامحمد اسماعیل مجاہد ی صاحب مہمان خصوصی عالی جناب حسنین رضا صاحب حضرت مولانا عبد المنان شمسی صاحب سید توصیف رضا صاحب ملا محمد فصیح اللہ صاحب حضرت مولانا ملا عطاء اللہ صاحب جناب رضوان الہدیٰ صاحب وغیرہ وغیرہ بھی شامل ہیں
میں حبیبی سلسلہ کا ایک  ادنٰی سا خادم ہو نے کی حیثیت سے  عرس سعد یہ کمیٹی ؤ باشندہ گان ملا شاہی  کو مبارک باد پیش کرتا ہوں محمد تاج الدین حبیبی نظامی، دھامنگر شریف بھدرک اڈیشا