اڈیسہ دھامنگر شریف کے قدیم مشہور و مقبول عظیم المرتب بزرگ حضرت سید شاہ جمال الدین بابا کا سالانہ عرس مقدس حسب روایت نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ 15جنوری 2026 بروز جمعرات کو منایا گیا اسکی سرپرستی شہزادہ حضور حبیب ملت حضرت علامہ مولانا سید حبیب رضا حبیبی متولی و سجادہ نشین خانقاہ قادریہ حبیبیہ دھامنگر شریف نے کی اس پاک بزم میں علاقائی اور بیرونی علماۓ کرام و شعراء عظام کی بھیڑ تھی العرض محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر نعت و منقبت کے بعد صاحب عرس اور اولیائے کرام کے فضائل و مناقب اور انکی تعلیمات پر مستعمل تقاریر ہوںی اور خاص طور پر حضور مجاہد ملت و حضور حبیب ملت کی تعلیمات و تحریکات پر مدلل تقریر ہوںی پنڈال پر حضرت سید حبیب رضا حبیبی سجادہ نشین علماکے جھرمٹ میں جلوہ نشین تھے آپکا روشن و چمکدار جلوہ دور سے ایسا نظر آتا تھا جسے ستاروں کے جھرمٹ میں چاند نظر آتا ہے ، کہاجاتاہے کہ آپکے مزار پاک کا حصہ دھامنگر شریف کا اصل پہچان ہے , آپکے قدم شریف سے متصل ایک پرانی بہت بڑی املی کا درخت تھا جسکو کا ٹےبغیرںی تعمیر مشکل تھی ، آپکے خادموں نے املی کے پیڑ کو کاٹنے کے لئے آپکی بارگاہ میں عرض پیش کی مگر کوئی اشارہ نہیں ملا مجبور ہو کر اپکے خادموں نے حضور مجاہد ملت سے درخواست کی کہ حضرت آپ چلکر املی کے درخت کو کاٹنے کی اجازت دیں تاکہ مزار شریف کی جدید تعمیر ی کا کام شروع ہوجاے , اتفاق کی بات ہے کہ سید نسیم سرکار دھامنگر شریف میں تشریف فرما تھے ، حضور مجاہد ملت علیہ رحماں سید نسیم سرکار کو ساتھ لیکر سید شاہ جمال بابا کے آستانے پر حاضری دںے دیکھتے ںی دیکھتے پر وانوں ہجوم ان ہی اعجاز میں اکٹھا ہو گیا دونوں ملکر اپنے ہاتھوں سے کاٹنے کا آلہ لیکر تین تین چوٹ ماری پھر املی کا درخت کاٹ دیا گیا ، حضرت سید شاہ جمال بابا کا شمار سادات کرام سے ہو تا ہے ، یہ محمد عر بی کے شہزادے ہیی انکےگھر کی چوکھٹ کا اقبال سب کو معلوم ہے چارہ گری اور فیض بخشی میں انکا آستانہ ہمیشہ سے درد مندوں کی کاشات کا مرکز احسان رہا ہے ، آپکے خادموں میں ایک بزرگ خادم الحاج شاہ بدرالدین صاحب حبیبی کا کہنا ہے کہ حضور مجاہد ملت جب دھامنگر شریف میں تشریف رکھتے تو اکشر وبیشترآپکے مزار میں حاضر ی دیا کرتے اور یہ بھی فرماتے ہوئے سنا گیا کہ جب جب آپ لوگ کہںی دور دراز جانے کا ارادہ کریں تو یہاں حاضری دیکر جانیں محمد تاج الدین حبیبی دھامنگر شریف بھدرک اڈیسہ










