Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سید محمد ظاہر الحق شاداں واسطی کے انتقال سے ادبی فضا سوگوار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : ادبی حلقوں میں یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جاءے گی کہ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور کے مایہ ناز شاعر سید محمد ظاہر الحق شاداں واسطی زندگی کی آخری ہچکی لے کر اپنے معبود حقیقی سے جاملے۔ عائشہ کچھی ہائی اسکول کی سابق معلمہ محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ سے ملی جانکاری کے مطابق انکا انتقال 21 اگست کی صبح قریب 3 بجے ہوا۔مرحوم سید محمد ظاہر الحق عرف شاداں واسطی بہار و بنگال کے مایہ ناز شاعر سید سہیل واسطی مرحوم کے بھتیجے اور سید فرحان واسطی کے فرزند ثانی تھے ۔اپنے پیچھے مرحوم نے ایک بھرا پڑا پریوار جن‌ میں اہلیہ سیدہ تحسین فاطمہ اور 3 بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑ گیے۔شاداں واسطی کا شمار جھارکھنڈ کے بلند پایہ شاعروں میں ہوتا ہے۔انکے انتقال سے ادبی فضا سوگوار ہوگئی ۔ آخری رسومات کی ادائیگی میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد شامل ہوئے ۔