Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شہر کی مساجد، مدارس، قبرستان اور اوقاف کے کاغذات کا لیاجائے گا جائزہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

*آسنسول کے علماء کی ماہانہ نشست میں ہوا فیصلہ ، دیگر مسائل پر بھی ہوئی گفتگو*

عام مسلمانوں کی بے راہ روی ، قرآن اورقرآنی تعلیمات سےبڑھتی ہوئی دوری اور ہرجائز وناجائز طریقے سے دنیا کمانے کی کوشش نے آج مسلم معاشرے میں طرح طرح کے مسائل پیدا کردیاہے جس کا بھرپور فایدہ نہ صرف  حاکم وقت اٹھا رہے ہیں بلکہ ہمارے ان ہی اعمال کی وجہ کر  ہم ہر جگہ  ذلیل وخوار بھی ہورہے ہیں۔ مسلم معاشرے میں پھیلی ہوئی بےشمار  برائیوں میں سے ترجیحی طور پر چند برائیوں کے سدباب کابیڑہ شہر آسنسول کے علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے اٹھایا ہے۔نکاح کو آسان بنانے اور فضولیات سے پاک کرنے کے مقصدسےشہر کے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کی جماعت کی مشترکہ کوششوں سے بہت حد تک اس میں کامیابی ملی ہے۔ہر ماہ الگ الگ مساجد میں ہونے والی میٹنگوں میں حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور  لائحہ عمل تیارکرکے اس برائی کو دور کرنےکی کوشش اور مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ جمعہ کی شب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کی میٹنگ آسنسول لوکو مسجد میں اسی مسجد کے امام وخطیب مولانا قیصر عبداللہ قاسمی کی صدارت میں ہوئی جس میں شہر کے نمائندہ علمائے کرام اور ائمہ مساجد کی شرکت ہوئی۔اتفاق رائے سے علماء کی دس رکنی ٹیم بنائی گئی جو شہر بھر کی مساجد ،مدارس اور قبرستان کے ساتھ اوقاف کے کاغذات اور قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی۔علاوہ ازیں پورے شہر کے مساجد کی فہرست کا نقشہ یعنی پرنٹ بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم بچیوں کی نقل وحرکت اورارتداد،گھر گھر سودی نظام کا پھیلتا ہوا جال اور نوجوانوں کے اندر نشہ خوری کی لت پر بھی قدغن لگانے کے ارادے کا اظہار کیا گیا۔اس میٹنگ میں مسجد ذکری کے قضیے کی مکمل جانکاری لینے کی ذمہ داری بھی  نوتشکیل دس رکنی کمیٹی کو دی گئی ۔ علمائے کرام کی اگلی میٹنگ ندی پار عیدگاہ والی مسجد میں ہونا طئے پائی ہے۔