Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*صبحِ جشن بہاراں میں الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپور کے شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد مسعود احمد برکاتی کا خطاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور: غلامان مصطفیٰ سرکار محبی منزل احمد نگر برن پور کے زیر اہتمام سالانہ محفل نور جشن صبحِ بہاراں کا انعقاد ھوا محفل کا آغاز حضرت مولانا قاری خطیب الرحمٰن صاحب قادری کی تلاوت قران مجید سے ھوا بعدہ حضرت مولانا موصوف نے اپنی نواسنجی سے سامعین کو محظوظ فرمایا بعدہ حضرت خادم اہلسنت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی کا آمد مصطفیٰ بارھویں شریف کی فضیلت اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان وعظمت آپکی عزت و تکریم مختصر مگر جامع بیان کیا بعدہ حضرت مولانا محمد سراج الحق صاحب رضوی خطیب وامام افتخار رضا اہلسنت مسجد احمد نگر کا معیاری خطاب ھوا بعدہ قاضی شریعت حضرت علامہ مفتی محمد نعیم الدین صاحب برکاتی مصباحی خطیب وامام جامع مسجد ٹاون کا نورانی بیان اور آمد مصطفیٰ کے تعلق سے نواسنجی فرمائی اسکے بعد خطیب خصوصی م
عالمی مبلغ و خطیب حضرت علامہ مفتی محمد مسعود احمد صاحب مصباحی برکاتی مدظلہ العالی شیخ الحدیث الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپور کا پرمغز خطاب ھوا حضرت نے قران و حدیث کی روشنی میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت آپکا امت پر احسان وکرم اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےاھم گوشوں کو اجاگر فرمایا
حضرت نے مسلمانوں کو اسوۂ حسنہ سنت نبوی کو مضبوطی کے ساتھ اپنانے اور اپنی زندگی کو سنوارنے کا پیغام دیا بزم مصطفیٰ میں حضرت علامہ مفتی محمد رمضان علی برکاتی مصباحی کا بھی نورانی خطاب ھوا سرکار محبی منزل اور سراج منزل احمد نگر کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اخیر میں حضرت حاجی محمد حسیب الرحمان شبلی نورانی اور سراج الدین صاحب نے مہمانوں کے لئے ضیافت کا انتظام کیا اور جناب مولانا قادری نشاط بک ڈپوکے مالکان نے رحمت دوعالم کے نام پر لذیذ خصوصی لنگر تقسیم کیا صلوۃوسلام اور حضرت شیخ الحدیث کی دعاؤں پر مجلس پاک کو سال آئیند کےلئے ملتوی کیا گیا جناب حاجی شبلی نورانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا