Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*طاعت و تقویٰ کا زندہ پیغام ہے قربانی — عید الاضحٰی پر مولانا عبدالکریم جامعی کا پیغام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کشن گنج، (پریس ریلیز) اسلامی تہوار عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر معروف اسلامی اسکالر اور خطیب مولانا عبدالکریم جامعی نے ایک خصوصی پیغام میں قربانی کی روح اور اس کی حقیقی معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: “قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں، بلکہ یہ ایک عظیم عبادت ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت و ایثار کی یادگار ہے۔”
انہوں نے قرآنِ مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: “نہ ان کا گوشت اللہ کو پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون، بلکہ تمہارا تقویٰ اُس تک پہنچتا ہے۔”

جامعی صاحب نے کہا کہ اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کی اصل روح اللہ کی رضا ہے، نہ کہ دکھاوا یا سماجی برتری کا اظہار۔ قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ ایک مؤمن کو ہر حال میں اللہ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرنا چاہیے — جیسے حضرت ابراہیمؑ نے بیٹے کی قربانی کے حکم پر ایک لمحے کے لیے بھی تردد نہ کیا۔
مولانا جامعی نے نبی کریم ﷺ کی سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور ہر سال قربانی کی۔”

قربانی کے سماجی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا عبدالکریم جامعی نے کہا کہ اگر گوشت کی تقسیم میں عدل، اخلاص اور ہمدردی کا جذبہ شامل ہو، تو یہ عبادت ایک مثالی اجتماعی فلاحی عمل میں بدل جاتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ: “عیدالاضحیٰ صرف جانور کی قربانی کا دن نہیں، بلکہ یہ ہمارے دل کی، ہماری خواہشات، مال اور غرور کی قربانی کا دن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر صرف جانور نہ قربان کریں، بلکہ اپنے نفس کو بھی اللہ کی رضا کے لیے پیش کریں۔”
اپنے پیغام کے اختتام پر مولانا عبدالکریم جامعی نے دعا کی: “اللّٰہ تعالیٰ ہمیں قربانی کی اصل حقیقت کو سمجھنے، اخلاص کے ساتھ عمل کرنے اور حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی اطاعت کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔”

یو ٹیوب میں سبسکرائب کریں ، ایک اسپیشل ایپیسوڈ