برن پور کریم ڈنگال ” اتحاد کمیٹی ” کی جانب سے عمرہ میں جانے والوں کے اعزاز میں بعد نماز عشاء کریم ڈنگال میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مفتی اکرام حسین، خطیب و امام جامع مسجد رحمت نگر، مولانا سراج الحق، امام و خطیب، احمد نگر مسجد، حافظ محمد مبین احمد حبیبی ، امام و خطیب کریم ڈنگال مسجد نے اپنی اپنی بصیرت افروز عمرہ کے تعلق سے خطاب فرمائے ، تقریب کی نقابت ماسٹر محمد سجاد عالم نے نبھائی۔ اس موقعے پر تمام عمرہ میں تشریف لے جانے والوں کو پھولوں کا ہار اور عمامہ پہنا کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ واضح ہو کہ کل 18 افراد میں 10 مرد حضرات اور 8 خواتین شامل ہیں

Post Views: 152









