قریشی محلہ آٹو اسٹینڈ پر عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں جمعیت القریش کے اراکین نے اس پروگرام کو بڑے اہتمام کے ساتھ کامیاب بنایا۔ اکرم صاحب کی لگن اور محنت سے یہ پروگرام مکمل ہوا، جس میں محلے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر کھانے پینے کا شاندار انتظام کیا گیا تھا، جس میں گپ چپ چاٹ، دہی بڑے، چاٹ، چاؤ من، آئس کریم اور چائے کا بھی مکمل انتظام تھا۔
اس پروگرام میں حاجی اکرم کے ساتھ جناب اسلم، جناب مکرم، جناب رستم قریشی، جناب خالد، سلیم قریشی، چند قریشی، روحل قریشی، شاداب انصاری، نسیم، شعیب قریشی، امتیاز ممتاز، جناب چھوٹو قریشی شریک تھے۔
اس دعوت میں جناب وسیم الحق صاحب، جناب قرنین، جناب ماسٹر سعید عالم، سلامت ہوٹل کے جناب معین قریشی بھی شامل تھے۔
محلے کے دیگر افراد نے بھی اس پروگرام میں بھرپور حصہ لیا۔ یہ تمام انتظامات محمد تحسین فراز کے مکان کے سامنے کیے گئے تھے۔ خواتین کے لیے بھی علیحدہ سے انتظام تھا۔
محلے کے لوگوں نے اس عید ملن سماروہ میں خوب لطف اندوز ہو کر کھانے کا مزہ لیا۔


































